محترمہ سجیلہ نوید پیرس میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں انچارج مقرر

محترمہ سجیلہ نوید نے پیرس میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے شعبہ پریس کونسلر میں بطور انچارج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ان سے قبل پریس کونسلر کی یہ ذمہ داریاں دانیال سلیم گیلانی سنبھال رہے تھے۔

سابق پریس کونسلر دانیال سلیم گیلانی نے اپنی تین سالہ تعیناتی کے دوران محنت اور مہارت سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے بہت سے اہم امور انجا، دیئے۔

انہوں نے فرانسیسی میڈیا میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے جیسے اہم امور میں اپنا موثر کردار ادا کیا۔ تاہم اب دانیال سلیم گیلانی اپنی تین سالہ مدت پوری کرنے کے بعد وطن روانہ ہورہے ہیں۔