نیب میں نئی اصلاحات نافذ کر دی گئیں

نیب میں نئی اصلاحات نافذ کر دی گئیں،شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کیلئے نئے قواعد وضوابط جاری کر دیئے گئے.

تفصیلات کے طابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے جامع اصلاحات کے پہلے مرحلے میں نئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں جن کے مطابق احتساب عمل اور شفافیت کو مزید بہتر بنا کر عوامی شکایات پر فوری کاروائی یقینی بنائی جائے گی اور نیب کے بارے میں عوامی تاثر دور کیا جائے گا، تمام گمنام، غیر سنجیدہ ناقص اور بد نیتی پر مبنی موصول ہونے والے شکایات بغیر کسی کارروائی مسترد کر دی جائینگی اور ایسے درخواست گزار جن کے الزامات ثابت نہیں ہونگے انہیں قانون کے تحت سزائیں دی جا سکیں گی

شکایت کنندہ کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواست میں تمام مطلوبہ ضروری کوائف کا اندراج یقینی بنائے اور درخواست کے ہمراہ ایک بیان حلفی منسلک کرے جس میں اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی ہو کہ اس نے جو الزامات عائد کیے وہ درست ہیں اور ان کے غلط ثابت ہونے پر وہ قانون کے مطابق سزا کا حقدار ہوگا۔