پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے: محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم دفاع کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی دن ہے کہ جس دن پاک فوج نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے مادر وطن کا دفاع کیا، یہ وہی دن ہے جب پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔