پرویز الہٰی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہ پہنچانے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہٰی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہ پہنچانے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔

قیصرہ الہٰی نے ڈی آئی جی آپریشن سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا۔