پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پیپلز یونٹی کا کل سے ہڑتال کا اعلان

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری او ایئر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف پیپلز یونٹی نے جمعرات سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللّٰہ خان کے مطابق پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے تمام ڈسٹرکٹ بکنگ آفس احتجاجاً علامتی طور پر 2 گھنٹے کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔

پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ ابھی صرف علامتی ہڑتال کی جا رہی ہے، انتظامیہ کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہوا ہے جمعہ کو اہم فیصلے کریں گے۔

ہدایت اللّٰہ خان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان سمیت پی آئی اے کے تمام بکنگ آفس بند ہونے سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جزوی طور پر رک جائے گا۔