پشاور :امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی

پشاور کے علاقے حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی اقبال آفریدی نے امام مسجد کو بانی چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں، سیاست کی بات کیوں کی؟

امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے امام مسجد کو منافق کہنے پر نمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہر نکال دیا۔

اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبرسے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع ہوا نمازیوں نے معاملہ رفع دفعہ کرادیا۔