پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

اوگرا قیمتوں کے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیراعظم سے مشاورت کے بعدوزارت خزانہ حتمی منظوری دیگی۔