پولیس نے گھر میں خواتین، بچوں، والدین کو اذیت سے دوچار کیا: کامران بنگش

سابق وزیرِ خیبر پختون خوا کامران بنگش نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اُن کے گھر میں خواتین، بچوں اور والدین کو بھی اذیت سے دوچار کیا ہے۔

کامران بنگش نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکار ہر دوسرے روز میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے گھر کی الماریوں اور صندوقوں میں ڈھونڈتی ہے۔

کامران بنگش نے مزید کہا ہے کہ پولیس میرے گھر میں خواتین، بچوں اور والدین کو بھی اذیت سے دو چار کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ تاریک ادوار کی اجتماعی سزا کی بدترین روایت ہے۔