وزیراعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے کراچی میں فیصل بیس پر لینڈ کیا۔ وہ آج پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے اور آج شام کو ہی واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم ترکیہ کے نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب ترکیہ کے نائب صدر بھی پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ چکے ہیں جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

ترکیہ کے نائب صدر بھی آج پاکستان نیوی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔