وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ علالت کے باعث ہسپتال میں داخل

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز علالت کے باعث 3 روز سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

بیگم نصرت شہباز کا لاہور کے اتفاق ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کی۔

اہلیہ کی عیادت کے بعد وزیراعظم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔