بانیٔ پی ٹی آئی بار بار کہہ رہے ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی؟:علیمہ خان

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی بار بار کہہ رہے ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی؟

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریشان کن صورتِ حال یہ ہےکہ کسی کو پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو یہ تاریخ دی گئی ہے کہ اس دن فیصلہ سنا دینا ہے، 15 اگست کو بانیٔ پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جلدی سے بانیٔ پی ٹی آئی کو نا اہل کر دیا ہے، سپریم کورٹ سے کہتے ہیں کہ ہماری اپیل سنی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی باربار کہہ رہے ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی؟ پاکستان میں تمام اداروں کے دفاتر میں کیمرے موجود ہیں۔