نگراں کابینہ کےاستعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ کی برطرفی اور استعفوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 8 ماہ بعد نگراں کابینہ کے سیاسی ہونے کا خیال آیا جب انہوں نے عوام کا کچومر نکال دیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت خیبرپختونخوا کی تاریخ کی بدترین، نااہل اور کرپٹ حکومت تھی، نگراں کابینہ کو پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے لایا گیا تھا مگر یہ خود ہی ختم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں کے پی کابینہ کے تمام اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے جنہیں کالعدم قرار دیا جائے۔