رؤف صدیقی کو قومی ادارہ برائے امراضِ قلب سے ڈسچارج کر دیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رؤف صدیقی کو قومی ادارہ برائے امراضِ قلب سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

رؤف صدیقی کو 3 دن پہلے دل کے دورے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ آئے ہوئے تھے، متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

اسپتال کے ترجمان نے بتایا تھا کہ رؤف صدیقی کو شدید ہارٹ اٹیک کے ساتھ ہسپتال میں لایا گیا تھا، ہارٹ اٹیک کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی دل کا دورہ پڑنے پر انجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انجیو پلاسٹی پروسیجر کے دوران انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔