سمانتھا پرابھو کی تیلگو فلم اسٹار سے 25 کروڑ روپے لینے سے متعلق خبروں کی تردید

سمانتھا پرابھو نے اپنے علاج کیلئے تیلگو فلم اسٹار سے 25 کروڑ روپے لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

سمانتھا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ وہ بہت عرصے سے فلم انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور اپنا علاج کروانے کی استطاعت رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

انسٹا اسٹوری میں انہوں نے کہا کہ مائیوسائٹس کے علاج کیلئے 25 کروڑ روپے؟ کسی نے آپ کو بہت غلط ڈیل بتائی ہے، مجھے اطمینان ہے کہ اس رقم کا بہت تھوڑا حصہ علاج پر خرچ ہوگا۔

سمانتھا کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ اب تک میں نے کیریئر میں جتنا کام کیا ہے اس کیلئے مجھے معاوضے میں پتھر دیے گئے ہوں، تو میں باآسانی اپنا خیال رکھ سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مائیوسائٹس ایسا مرض ہے جس سے ہزاروں افراد نبردآزما ہیں، علاج کے متعلق کوئی بھی معلومات دینے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔