شاہنواز دھانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغامات ڈیلیٹ کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باز پرسی کے فیصلے کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغامات ڈیلیٹ کردیے۔

شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر نے لکھا تھا کہ ’لگتا ہے دھانی پاکستانی بولر نہیں ہے‘۔

شاہنواز دھانی نے لکھا تھا کہ چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس میں کسی صحافی اور تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔