ٹوکیو میں پاکستان کا 76ویں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

پاکستانی سفارتخانہ ٹوکیو میں پاکستان کا 76ویں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔

جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے صبح 9 بجے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جاپان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سفیر رضا بشیر تارڑ نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے جن میں ملک کی ترقی اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر قوالی کی ایک دلکش پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس سے مہمان لطف اندوز ہوئے۔

آخر میں سفیر رضا بشیر تارڑ نے شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔