ڈپٹی کمشنر کا کسی کو بھی بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے تھری ایم پی او کے لیے پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کا کسی کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظربند کرنے کا اختیار بحال ہو گیا۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی سی کی اپیل پر فیصلہ معطل کیا۔

ڈویژن بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔