سابق وزیراعظم کا شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم کا شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صحت سہولت پروگرام کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کی گئی۔منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 31 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔ رواں مالی سال 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے پر اب تک 11 ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں۔