انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسےسستا ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکس چینج: پہلے مثبت پھر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا پہلے مثبت اور پھر منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہوکر 66 ہزار 13 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 66 ہزار 223 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔