فاسٹ بولرکا ورلڈکپ سے 2 ماہ قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیون فِن نے ورلڈکپ سے 2 ماہ قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ اسٹیون فِن کو رواں سال گُھٹنے میں انجری ہوئی تھی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں اسٹیون فِن نے کہا ہے کہ میں گزشتہ 12 ماہ سے اپنے جسم سے جنگ لڑ رہا ہوں اور اب میں نے اس میں شکست تسلیم کر لی ہے۔

انگلش فاسٹ بولر نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے 36 ٹیسٹ، 69 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔