نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29فروری کوبلائے جانے کاامکان

عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29فروری کوبلائے جانے کاامکان ہے۔اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائینگے،صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے..

پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل91کے تحت انتخابات کے بعد 21روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے.

افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے اور ارکان سے حلف لیں گے۔الیکشن کے بعد 14روز کے اندر نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 اقلیتی نشستیں ملیں گی جبکہ آزاد ارکان کو 3 روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت ملے گا۔