پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں پر ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندیاحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبہ کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی ہے اور پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبہ کے فعال کردار پہ ہے

انہوں نے کہا کہ 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ” باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ” کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا، 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔