نیب ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش

نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر نے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی 3 رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے15 نومبرسے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔