پیپلز پارٹی میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا

پیپلز پارٹی میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام سے متعلق کسی پارٹی رہنما یا کابینہ رکن سے مشاورت نہیں کی، مراد علی شاہ چاہتے ہیں کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر 14 اگست کے بعد ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد مراد علی شاہ نگراں وزیراعلیٰ کا نام تجویزکریں گے۔