وزیر اعظم اوراتحادی جماعتوں کا نگران وزیر اعظم چھوٹے صوبہ سے منتخب کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نگران وزیر اعظم چھوٹے صوبہ سے منتخب کرنے پر اتفاق کر لیا، بلوچستان یا خیبر پختونخوا سے منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔

نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے سلسلے میں وزیر اعظم کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری،خواجہ آصف، اسعد محمود، سینیٹر اسحاق ڈار، اختر مینگل، اسلم بھوتانی، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیر پاؤ، محسن داوڑ نے شرکت کی۔

بلاول بھٹو نے نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے شہباز شریف کو آصف زرداری سے مشورے کی تجویز دی، وہ وزیراعظم کو مشورہ دیکر عشائیہ سے جلد روانہ ہو گئے۔