وزیراعظم آج رات اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج رات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

اس عشائیہ میں نگراں وزیراعظم کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی۔

عشائیے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے دیے گئے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے آج دوسری ملاقات بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی تھی۔

گزشتہ روز ہونے والی یہ پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔