مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کا کام 6 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کا کام 6 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 2014ء کے بجٹ میں 5 کروڑ روپے مختص کیے تھے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اس تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کا کام تاحال نامکمل ہے۔

شاندار تاریخی مسجد 1630ء اور 1660ء کے وسط میں مغل بادشاہ شاہ جہان کے گورنر مہابت خان نے تعمیر کرائی تھی۔

یہ مسجد آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔