سعودی وزیر نے عمرہ ادائیگی کیلئے آسان دن اور وقت بتادیا

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔

سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے اتوار، منگل اور بدھ کو رش کم ہوتا ہے۔

ان کے مطابق عمرے کے لیے بہتر وقت صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پُرسکون طریقے سے عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بزرگ عمرہ زائرین سمیت ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رش سے بچ کر بہت ہی احترام اور پُرسکون انداز میں عمرہ ادا کر سکے۔