دیرکے مزدور نوجوان کی جمناسٹک کے مظاہرے کی ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا کے ضلع دیرکے مزدور نوجوان کی جمناسٹک کے مظاہرے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجاد خان نے کہا کہ جمناسٹک میں نام کمانا چاہتا ہوں لیکن غربت رکاوٹ ہے۔

نوجوان نے کہا کہ دن بھرمزدوری کے بعد سہ پہرکو جمناسٹک کا شوق پوراکرتا ہوں، مزدوری کے پیسوں ہی سے جمناسٹک سیکھنےکے لیے فیس بھی ادا کرتا ہوں۔