سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں۔

لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی مدد کرنے والے 2 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینڈ اور نقدی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرحمٰن، عبدالوحید، عظیم، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق شامل شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔