وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا لگائے جانے کا امکان

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکرٹری وسیم مختار کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا چیئرمین نیپرا لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لیے وسیم مختار کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے اور کابینہ سے آج سرکولیشن کے ذریعے ان کی بطور چیئرمین نیپرا منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم مختار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکرٹری ہیں۔

وسیم مختار پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لیے سلیکشن کمیٹی نے 3 ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا ہے جبکہ باقی 2 ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے۔