ہم وقت پر حکومت چھوڑ رہے ہیں اس لیے الیکشن نہ ہونے کا جواز نہیں: مولانا فضل الرحمان

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم وقت پر حکومت چھوڑ رہے ہیں اس لیے الیکشن نہ ہونے کا جواز نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوشش ہے بروقت انتخابات ہوں ، نگران حکومت کا کام ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ دھماکا قومی سانحہ ہے اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ ہم نے آپے سے باہر نہیں ہونا، دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دینا، سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے۔