ایشیا کپ کے میچز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کام تیزی سے جاری

ایشیا کپ کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے گراؤنڈ اور پچز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کے 3 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔

ان میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم اور اس کی پچز کی تیاری کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔

گراؤنڈ ہمیشہ کی طرح ابھی سے ہی دلکش منظر پیش کر رہا ہے جبکہ اسکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ اسکوائر میں آسٹریلین مٹی سے بھی ایک باؤنسی ٹریک تیار کیا گیا ہے جبکہ میچز کے لیے 3 پچز کو تیار کیا جا رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 ستمبر کو بنگلادیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔