ذکا اشرف کاایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔

جے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا کہ ہم صورت حال پر غور کر لیتے ہیں۔