امپائرمرائس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایلیٹ امپائر مرائس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ مرائس ایراسمس کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہوگی۔

مرائس ایراسمس نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی۔

انہوں نے 18 ویمن ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی فرائض انجام دیے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔

مرائس ایراسمس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو بتایا دیا تھا، بڑھتی عمر کی وجہ سے مجھے ریٹائر ہونے کا نہیں کہا گیا۔

مرائس ایراسمس جنوبی افریقا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔