چیئرمین PTI کی اسیری کے 100 روز مکمل، پی ٹی آئی کا رہائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے اسیری کے 100 روز مکمل ہونے پر عمران خان کی فوری رہائی اور صاف شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی ترجمان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کو غیر قانونی ، غیر آئینی ، غیر اخلاقی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے ناحق اسیری کی شدید مذمت کی۔

اپنے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادانہ ، منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات داخلی انتشار سے نجات اور قومی ہم آہنگی کا نسخہ ہیں۔