لاہور سمیت مختلف شہروں سے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور سمیت مختلف شہروں سے 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹ، آئی ای ڈی اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی۔