190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: فردِ جرم کیلئے 27 فروری کی تاریخ مقرر

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی گئی۔

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کر کے سماعت ملتوی کردی۔