فلوریڈا کے شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علاقے ایسٹرو میں قائم کوکونٹ پوائنٹ مال میں ایک 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبے مگرمچھ کو دیکھ کر شاپنگ مال کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس سمیت فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کے اہلکار مگر مچھ کو شاپنگ مال سے نکال کر لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مگر مچھ نے شاپنگ مال میں کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچایا۔