ممنوعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کے کیسوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ممنوعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کےکیسوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق نئی وفاقی حکومت نے وزیر تجارت کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کے ارکان میں وزیر قانون و انصاف اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار شامل ہیں۔

کمیٹی ممنوعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد کی اجازت کیلئے کیسوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی ایک بار کی بنیاد پر درآمدی و برآمدی پابندی ختم کرنے سے متعلق کیسوں کو دیکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022ء کے تحت کیسوں کا جائزہ لے گی اور یہ کمیٹی ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013ء کے سیکشن 21 کے تحت اپیلوں کو سن سکے گی۔