عام انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کیلئے آئینی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں عام انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔

8 فروری کے انتخابات کے بعد حکومت سا زی روکنے ،عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست علی خان نامی شہری نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد حکومت سازی کو روکا جائے اور عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے۔