انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کے ویزے پر تنازع کھڑا ہو گیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کے ویزے پر تنازع کھڑا ہو گیا، اسپنر ریحان احمد کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریحان احمد کو راجکوٹ کے ایئر پورٹ پر کاغذات مکمل نہ ہونے پر روکا گیا، ریحان احمد کے پاس سنگل انٹری ویزا تھا۔

مقامی انتظامیہ کی مداخلت سے دو روز کا ویزا جاری ہوا، انگلینڈ ٹیم کی انتظامیہ کو دو روز کے اندر معاملے کو حل کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو دوبارہ ویزا پراسیس کرانے کا کہا ہے۔

اس سے قبل شعیب بشیر نے ویزا ایشو پر تاخیر سے انگلینڈ ٹیم کو جوائن کیا جبکہ ریحان احمد کو پہلی مرتبہ انگلینڈ داخلے پر کسی مسئلے کا سامنا نہیں رہا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ابوظہبی میں دس روز کی بریک کے بعد دوبارہ بھارت آ رہی تھی، اس وقت ریحان احمد کو روکا گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔