جی ڈی اے اورایم کیو ایم پاکستان کے درمیان پیر کے روز ملاقات متوقع

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان پیر کے روز ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کا وفد 4 ستمبر کو ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

جی ڈی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفد میں ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار رحیم شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر بھی بات چیت ہو گی۔