ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے کی کارروائی ، دبئی کامسافر گرفتار،ہیروئن برآمد کر لی

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی کی پرواز پر سفر کے لیے پہنچے، مسافر محمد ارشاد نے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں رکھے ایلومینیم راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران 592 گرام ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔