افغانستان کاپاکستان کےحکام سےبندرگاہ پرکھڑے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنےکا مطالبہ

افغانستان نے پاکستان کے حکام سے کراچی کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے اپنے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان کے وزیر برائے صنعت و انڈسٹری نورالدین عزیزی نے منگل کو پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا۔

پاکستان میں افغانستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں ’دونوں ممالک کو درپیش ٹرانزٹ کے مسائل اور چیلنجز‘ پر بات چیت ہوئی۔

پشاور میں افغان قونصل خانے کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’کئی ماہ اسے ہمارے سیکڑوں کنٹینرز بندرگاہ پر کھڑے ہیں جبکہ کچھ کو وہاں ایک برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔

‘ انہوں نے کہا کہ’ ان کنٹینرز میں موجود سامان خراب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘