پاکستان کیخلاف جیت کے بعد افغانستان میں ہوائی فائرنگ، آتشبازی

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ ختم ہونے کے بعد تقریباً 15 منٹ تک کابل میں جشن کے طور پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ون ڈے میچ ہرایا ہے۔