اکشے کمار کی ‘ویلکم 3’ اگلے برس دسمبر میں ریلیز ہوگی

اکشے کمار کی مشہور زمانہ فلم ‘ویلکم’ کے تیسرے پارٹ کا نام ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ رکھا گیا ہے۔

پروڈیوسر فیروز نادیہ والا نے اعلان کیا ہے کہ فلم اگلے برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی، ‘ویلکم’ کا پہلا پارٹ بھی 2007 کے دسمبر میں ریلیز ہوا تھا۔

‘ویلکم ٹو دی جنگل’ میں اکشے کمار، سنجے دت، ارشد وارثی، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی اور سنیل شیٹی اداکاری سے شائقینِ فلم کو محظوظ کریں گے۔

البتہ ‘ویلکم’ کے پچھلے دو حصوں میں کام کرنے والے نانا پاٹیکر اور انیل کپور نئے پارٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔