امیتابھ بچن اور رجنی کانت ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کےلیے تیار

بھارتی فلموں کے دو بڑے نام امیتابھ بچن اور رجنی کانت ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کےلیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رجنی کانت اپنی ایک فلم پر کام کرنے جارہے ہیں جس میں وہ پولیس والے کا کردار نبھائیں گے۔

فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا لیکن اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ رجنی کانت کی اس فلم کا آغاز ستمبر سے متوقع ہے۔

یہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ مذکورہ فلم میں امیتابھ بچن ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے مذکورہ رپورٹ سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ 38 سال بعد پہلا موقع ہوگا جب دونوں اسٹار ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں 1991 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’ہم‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔