انٹونی بلنکن کی پاکستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت

امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرا اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 27 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے، خودکش دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے 25 جوان شہید ہوگئے تھے۔