انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انوشکا شرما کو سیاہ رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں ملبوس اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں انوشکا شرما کو دیکھ کر صاف واضح ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ہی ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کے ہمراہ میٹرنٹی ہوم میں دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما ان دنوں ویرات کوہلی کے ہمراہ کسی بھی تقریب میں شرکت یا سفر سے گریز کر رہی ہیں، ایسا اتفاق نہیں بلکہ اداکارہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے خود کو دور رکھنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا تھا کہ انوشکا شرما دوسری مرتبہ اپنے حاملہ ہونے کا باضابطہ اعلان بعد میں کریں گی۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی دسمبر 2017ء میں ہوئی تھی جس کے بعد جنوری 2021ء میں ان کے ہاں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔